: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/کولکتہ، 30نومبر(ایجنسی) فوج کی مشرقی کمان کے تحت مغربی بنگال میں سلی گوڑی کے نزدیک سکنا میں فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر آج حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں پائلٹ سمیت تین افسران کی موت اور ایک نوجوان شدید طورپر زخمی ہو گیا۔
فوج کی
مشرقی کمان کے ایک ترجمان کے مطابق تقریبا 11 بجکر 45 منٹ پر فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر سکنا میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ سمیت تین افسران مارے گئے ہیں جبکہ ایک نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کسی باقاعدہ مہم سے واپس آ رہا تھا اور ہیلی پیڈ کے نزدیک اترتے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔